کئی دن تک آدمی کے سر میں خارش، بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو سر سے۔۔۔۔۔


بعض اوقات ہمیں شک گزرتا ہے کہ جلد پر کوئی مکھی یا مچھر وغیرہ کاٹ گیا ہے لیکن ہم جلد کو زرا سا کھجلا کر خود کو تسلی دے لیتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ پانامہ کی سیر کو جانے والے شخص سائمن جونز سے بھی یہی غلطی ہو گئی، لیکن اس غلطی کا نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ دیکھ کر انسان کانپ اٹھے۔
سائمن کو سیر کے دوران سر پر ایک مکھی نے کاٹا توانہوں نے اس بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا اور بدستور اپنی سیروسیاحت میں مگن رہے۔ ایک ماہ تک انہیں سر کی جلد میں خارش محسوس ہوتی رہی، لیکن جب یہ مسئلہ بہت شدت اختیار کرنے لگا تو بالآخر انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ انہیں بوٹفلائی نامی مکھی نے کاٹا تھا، جس کی وجہ سے ان کے سر میں ایک کیڑا پیدا ہو گیا تھا۔ڈاکٹر نے اس کیڑے کو نکالنے کا فیصلہ کیا اور اس منظر کو کیمرے سے ریکارڈ بھی کیا۔

انٹرنیٹ پر اب یہ ویڈیو عام ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹر چمٹی کے ساتھ سائمن کے سر سے کیڑے کو باہر کھینچتی ہے۔ یہ منظر بہت ہی بھیانک ہے۔ سائمن کے سر سے موٹا تازہ کیڑہ برآمد ہوتا ہے۔ جس جگہ سے کیڑا نکالا گیا وہاں خون آلود سوراخ بھی نظرا ٓتا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ مسئلہ کس قدر سنگین ہو چکا تھا۔ سائمن کا کہنا ہے کہ ویڈیو پوسٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اسے دیکھ کر احتیاط سے کام لیں اور صحت کے کسی بھی مسئلے کو معمولی جان کر نظر انداز نہ کریں۔[youtube https://www.youtube.com/watch?v=d7Iw0-7EMUo]