خبردار۔شادی سے پہلے سوچ لیں کہیں آپ ایسا جیون ساتھی تو چُن رہے جو اس شرمناک مرض کا شکار ہے،پاکستان میں پھیلنے والی جاں لیوا بیماری کے متعلق ہوشربا حقائق


اپنے جیون ساتھی کے علاوہ جنسی تعلق قائم کرنے والے عادی افراد کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ پاکستان میں بھی ایڈز پھیل رہا ہے ۔حالیہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عورتوں مردوں اور ہیجڑوں میں بھی ایڈز سرایت کرچکا ہے لہذا ہر وہ شخص جو زنا جیسے گناہ کا مرتکب ہورہا ہے ،اسے بھی اور جو افراد آوارگی کا شکار ہیں انہیں بھی کسی ایسی عورت یا مرد سے شادی کرنے سے گریز کرنا چاہئے جو سیکس ریلیشن میں غیر محتاط ہوتا ہے کیونکہ بے خبری میں وہ کسی ایڈز زدہ انسان سے شادی کربیٹھے گا تو اس سے صرف ایک نہیں بلکہ وہ اور ان سے پیدا ہونے والے بچے کو بھی موت کامرض لاحق ہوسکتا ہے ۔
نیشنل ایڈز پروگرام کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سوا لاکھ کے قریب افراد ایڈز میں مبتلاہوچکے ہیں ۔ان میں سے 18868 مریض ادارہ سے رجسٹرڈ ہیں اور 9227 افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔ایک روپورٹ کے مطابق پاکستان میں گندی اور آلودہ سرنجوں سے ایڈز کا شکار ہونے والے افراد کے علاوہ سب سے زیادہ تعداد سیکس ورکر عورتوں کی ہے اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔یہ لوگ شروع میں اپنامرض چھپاتے ہیں اور بوجوہ حقیقت کا ادراک ہونے کے ،یہ صحت مند لوگوں کو اس مرض میں مبتلا کردیتے ہیں۔بہت سے لوگ سیکس ورکر اور آوارہ جنس افراد سے شادی کربیٹھتے ہیں جس سے ان کی زندگی روگ بن جاتی اور وہ خود بھی اسکا شکار ہوجاتے ہیں ۔