”عورتوں کی یہ چیز مردوں سے زیادہ تیز ہوتی ہے“ سائنسدانوں نے فیصلہ سنا دیا، اب پاکستانی شوہروں کی شامت آ جائے گی کیونکہ۔۔۔


دنیا میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کند ذہن اور کم ذہین قرار دیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں ایسی بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستانی شوہروں کی شامت ہی آ جائے گی۔

امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ کہ خواتین کے بیشتر دماغی حصوں میں ہونے والی سرگرمیاں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں اور ان میں دماغ کے وہ حصے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ردعمل کنٹرول کرنے، اضطراب اور مزاج سے ہوتا ہے۔

یہ تحقیق کیلیفورنیا کے ایک نجی ہسپتال میں کی گئی جس کے نتائج ”جرنل آف الزائمرز ڈیزیز“ میں شائع کئے گئے ہیں۔ امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 26 ہزار 802 بالغ افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ ان افراد میں 119 صحت مند جبکہ 26 ہزار 683 ایسے خواتین و حضرات شامل تھے جو کسی نہ کسی دماغی مرض میں مبتلا تھے۔
تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج سے ثابت ہوا کہ خواتین کے دماغوں میں خون کا بہاو¿ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اسی لئے عام طور پر ان کا دماغ نہ صرف مردانہ دماغ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے بلکہ انہیں مردوں کی نسبت دماغی امراض بھی کم لاحق ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران جدید تکنیکوں کی مدد سے مجموعی طور پر دماغ کے 128 مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بنیادی نوعیت کی آزمائشوں میں خواتین کے دماغوں میں 65 مقامات پر سرگرمی میں اضافہ مشاہدے میں آیا جبکہ مردانہ دماغوں میں صرف 9 مقامات پر اضافی سرگرمی نوٹ کی گئی۔اسی طرح جب تحقیق میں شامل خواتین و حضرات کو کسی بات پر توجہ مرکوز رکھنے کی آزمائش سے گزارا گیا تو خواتین کے دماغ میں 48 مقامات پر زیادہ سرگرمی کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 22 تھی۔