شوگر کے مریضوں کے لیے خوشخبری! اس بیماری سے نجات کے لیے زبردست نسخہ آگیا۔


لاہور: پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے طبی ماہرین حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم حامد محمود، حکیم حافظ اسجد رحمن منہاس، حکیم محمد ابوبکر ، حکیم سردار چرن سنگھ آزاد، حکیم محمد رمضان طاہر، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے ذیا بیطس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کے بعد ذیابیطس ( شوگر) کے مریضوں میں خون کی بڑی اورچھوٹی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں اگر وقت پر اس کا مؤثر علاج اور پرہیز نہ کیا جائے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پیچیدگیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں فالج، ہارٹ اٹیک، گردے خراب ہونا، آنکھوں کی بینائی اور پاؤں کی جلن شامل ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لہسن اور ادرک کے استعمال سے خون کی نالیوں کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نہ کہا کہ ذیا بیطس شوگر کے مریض اپنے پاؤں کا خیال رکھیں اور جلد کو نرم رکھنے والی کریموں کا استعمال کریں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ طب یونانی میں ذیابیطس (شوگر) کا مؤثر علاج موجود ہے۔