فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لئے بری خبر آگئی


کراچی(نیو زڈیسک )فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لئے بری خبر آگئی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کا استعمال آپ کے موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی زرعی محکمے سے وابستہ ماہ شینن کیسپرسن نے کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر مشروبات بدن میں چربی جمع ہونے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں سائنسدانوں نے 27 صحت مند افراد کو مشاہدے کے لیے ایک کمرے میں رکھا اور ان میں آکسیجن لینے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی شرح کو نوٹ کیا۔ ان کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دوسری جانب کیلوریز ختم کرنے اور غذائیت کا حساب بھی رکھا گیا۔رضاکاروں کو دو روز تک 15 فیصد اور 30 فیصد پروٹین والے کھانے کھلائے گئے جن میں 500 کیلوریز تھیں۔ ایک گروپ کو چینی والے مشروب اور دوسرے کو بغیر چینی کے مشروب دیئے گئے۔معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے زیادہ پروٹین اور شکر والی سافٹ ڈرنکس پی تھیں ان میں چربی کی آکسیڈیشن دیگر کے مقابلے میں 12.6 گرام تھی لیکن اس کے دیرپا اثرات بہت خطرناک ہوسکتیہیں اور ہمیں مسلسل موٹاپے کی جانب لیجاسکتے ہیں۔