نیند کی خرابی اور ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات


اسلام آباد(اردو آفیشل )نیند کی خرابی اور ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات جیسے مسائل عام پائے جاتے ہیں اور لوگ ان کے حال کیلئے ڈاکٹروں کی مدد اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے نظر آتے ہیں، لیکن سائنسدانوں نے ان مسائل کا ایک انتہائی دلچسپ اور آسان ترین حل بتا دیا ہے ۔انگلش انٹرنیشنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی گروننگن کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ رات کو سونے سے قبل جرابیں پہن لیں تو نیند بہت جلد اور آسانی سے آئے گی ، لیکن اس سے بھی بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی ازدواجی زندگی پر مسرت بن جائے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرابیں پہننے سے پائوں گرم ہوتے ہیں تو ان میں موجود خون کی شریانیں اور وریدیں پھیل جاتی ہیں ۔ شریانوں اور وریدوں کے پھیلائو سے دماغ کو پیغام ملتا ہے کہ یہ نیند اور آرام کا وقت ہے جس کے نتیجے میں مخصوص ہارمون خارج

ہوتے ہیں ۔ اس عمل سے ناصرف اچھی نیند آتی بلکہ جنسی تحریک پیدا کرنے والے ہارمونز کی بھی افزائش ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق رات کے وقت جرابیں پہننے والے جوڑوں میں دوران خون اور ہارمونز کی افزائش میں بہتری آنے کی وجہ سے ازدواجی فرائض کے پراطمینان اختتام کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے سلسلے میں کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ رات کو جرابیں نہ پہننے والے جوڑوں میں کامیاب اور پر اطمینان ازدواجی تعلق کی شرح صرف 50فیصد تھی جبکہ اس کے برعکس جرابیں پہننے والوں میں یہ شرح 80فیصد تک تھی ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اچھی نیند اور پر مسرت ازدواجی زندگی کیلئے رات کے وقت جرابیں ضرور پہنیں ، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ 24گھنٹے جرابیں پہنے رہیں کیونکہ ایسا کرنا پیروں کی جلد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔