جس لڑکی کی عمر12سا ل ہووہ اب یہ گولیاں استعمال کرسکتی ہے


لندن(ویب ڈیسک) نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس)لندن کی جانب سے 12 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو مانع حمل گولیوں کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ ایس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نو عمر افراد کے جنسی طور پر بہت زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2011 اور 12 میں این ایچ ایس کی جانب سے مانع حمل گولیوں کے استعمال کی اجازت صرف 14 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو دی گئی تھی جبکہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے عمر کی حد 12 سال تک کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں گزشتہ چند سالوں میں 16 سال سے کم عمر لڑکیوں میں مانع حمل گولیوں کا حد سے زیادہ استعمال دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نے سروے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد 12 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کے لئے مانع حمل گولیوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے

کیونکہ وہ کم عمر لڑکیوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ این ایچ ایس سے تعلق رکھنے والے مسٹر برون کا کہنا ہے کہ 2011 میں 16 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو مانع حمل گولیوں کی اجازت دینے سے نو عمر لڑکیوں میں حمل واقع ہونے کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے عمر کی حد 12 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔