جو عورتیں جڑواں بچے پیدا کرتی ہیں وہ۔۔ سائنسدانوں کا تہلکہ خیز انکشاف


ہولی وڈ اسٹار جارج کلونی کی اہلیہ امل کلونی نے حال ہی میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، جس پر دنیا بھر میں ایک بار پھر جڑواں بچوں کا ذکر چھڑ گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی سلیبرٹی کے ہاں جڑوا بچے پیدا ہوئے ہوں، اس سے پہلے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور حال ہی میں بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ہاں بھی جڑواں بچے ہوئے۔ اس کے علاوہ بھی کئی شخصیات کے ہاں جڑواں بچے ہوئے ہیں، جب کہ گلوکارہ بیونسے کو بھی ڈاکٹروں نے جڑواں بچوں کی خوشخبری سنائی ہے۔۔جاری ہے ۔

ماہرین صحت کے مطابق 1980 کے بعد دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں تیزی آگئی ہے، صرف امریکا میں ہی 2014 میں ایک لاکھ 35 ہزار 336 جڑواں بچے پیدا ہوئے، جب کہ ہر سال ان میں اضافہ ہوا۔عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ جڑواں بچے پیدا کرنے والی خواتین کمزور یا بیمار پڑ جاتی ہیں، جب کہ بچے بھی غیر صحت مند ہوتے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔رسرچ جرنل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی جانب سے 2016 میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ جڑواں بچے عام بچوں کے مقابلے زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ ماہرین نے 1870 سے 1900 تک یورپی ملک ڈینمارک میں پیدا ہونے والے 2900 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ماہرین نے جڑواں پیدا ہونے والے افراد اور اکیلے پیدا ہونے والے افراد کی مجموعی عمر کا تقابلی جائزہ لیا،۔جاری ہے ۔