اپر دیر ،پی کے 93میں پیپلز پارٹی کے امید وارصاحبزادہ ثنا اللہ مید ان مار گئے :غیر حتمی نتائج

news-1442307190-4599_large

اپر دیر ک(مانیٹرنگ ڈیسک)اپر دیر کے حلقہ پی کے 93 میں پیپلز پارٹی کے امید وار صا حبزادہ ثنا اللہ 21ہزار سات سو اٹھاسی ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے جبکہ جماعت اسلامی کے ملک اعظم 14ہزار چھ سو سترہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تفیصلات کے مطابق اپردیر کے حلقہ پی کے 93میں پیپلز پارٹی نے میدان مال لیا اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپر دیر میںکل 120پولنگ اسٹیشن سے پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثنا اللہ نے 21ہزار سات سو اٹھاسی ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے ملک اعظم 14ہزار چھ سو سترہ ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ ثنا اللہ 7ہزار ایک سو اکہتر ووٹوں سے بر تر ی حاصل ہوئی اور پی کے 93میں ٹرن آﺅٹ 34فیصد رہا ۔
پی کے 93میں چالیس سال کے تعطل کے بعد پہلی مرتبہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کر کے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔اس حلقے سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک اعظم خان کو پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ کو اے این پی ، جے یو آئی (ف) اور ن لیگ پر مشتمل چار فریقی اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔
پی کے 93 کی سیٹ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ، اس سے پہلے ہونے والے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے ملک بہرام خان جیتے تھے تاہم جعلی ڈگری کیس میں ان کی نااہلی کے بعد یہاں دوبارہ الیکشن ہو رہے ہیں، اس سے پہلے سیاسی فریقین کی باہمی رضامندی سے اور قبائلی روایات کی وجہ سے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی ، دونوں اطراف سے خواتین ووٹ نہیں ڈالتی تھیں لیکن اب کی بار خواتین بھی پولنگ سٹیشنوں پر آگئی تھیں۔جماعت اسلامی کے امیدوار کو حکمران جماعت ، تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ اے این پی ، جمعیت علماءاسلام (ف) ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر رہی تھیں۔
پی کے 93 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1 لاکھ 48 ہزار 76 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 90 ہزار 368 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد57 ہزار 708 تھے۔مجموعی طور پر 120 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں سے 14 مردانہ ، 14 خواتین کے اور 92 مشترکہ پولنگ اسٹیشن تھے۔تیس پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 90 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ، ضمنی الیکشن کے موقع پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔