جسٹن ٹروڈونے بھی بیان دیدیا


مودی کا اصل چہرہ تو اب دنیا کے سامنے آیا ہے ۔ اس شخص نے بھارت کو کیا سے کیا بنا دیا ہے ۔ ایسے انتہاء پسند شخص کو جو قوم اپنا وزیر اعظم بنا سکتی ہے ۔ اس کی ذہنیت کا اندازہ آپ لگا سکتےہیں ۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کردیا . بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم سے رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ کی ملاقات ہوئی جس میں جسٹن ٹروڈو نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا .جسٹن ٹرڈو نے رکن پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ بھارت کے سامنے کینیڈا کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں.

وزیراعظم نے بھارت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے کینیڈین صحافیوں کو بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی. ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر نفرت کو روکا نہ جائے تو یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت بی جے پی نے پرتشدد جتھوں کو مسلمانوں کے خلاف آزاد چھوڑ رکھا ہے. دوسری جانب کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا ہے. یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت میںمتنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا، رواں ہفتے ہندو انتہاء پسندوں نے مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں پولیس کی سرپرستی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا.

بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش اور مسجد کو بھی شہید کیا. پرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد کے جاں بحق ہوئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں. دوسری جانب انڈونیشین میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے دہلی میں مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کے بارے میں استفسار کیا. انڈونیشین وزارت خارجہ نے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ان فسادات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہا ربھی ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ بھی شئیر کریں ۔