پب جی بنانے والے کی زندگی کیسے تبدیل ہو ئی ؟


پب جی کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہو گا ایک ایسی گیم جس کے کھیلنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ گیمیں تو مارکیٹ میں اور بھی موجود ہیں ۔ لیکن اس گیم کوجو پزیرائی ملی ہے ۔ وہ کسی گیم کو شاید ہی ملی ہو ۔ اس گیم کے کھیلنے والوں میں پاکستانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ۔کیا آپ جانتے ہیں اس کے بنانے والا شخص اس گیم کی وجہ سے کتنا امیر ہوا ۔ اس کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ۔


پب جی ایک مشہور گیم ہے ۔ ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو ۔ جس نے پب جی کے بارے میں نہ سنا ہو ۔ یہ دنیا کی مشہور ترین گیموں میں سےایک ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پب جی کو کس نے بنایا ۔ اس ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو یہ اندازہ ہو گا ۔ کہ ایک چھوٹا سا آئیڈیا کیسے آپ کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے ۔ اسی طرح پب جی نے بھی کسی کی زندگی تبدیل کر دی ۔ میں بات کر رہا ہوں بریڈن گرین کی ۔ بریڈن ہی وہ آدمی ہے جس نے پب جی کو بنایا ۔ ایک وقت تھا یہ شخص بے روزگار تھا ۔ اس کا بینک اکائونٹ بلکل خالی تھا ۔


پھر پب جی نے اس کی زندگی کو راتوں رات تبدیل کر کے رکھ دیا ۔ برینڈن کی کہانی انتہائی موٹیویشنل ہے اگر آپ اس کی کہانی سنیں گے تو آپ کو واقعی یقین آ جائے گا کہ زندگی کیسے تبدیل ہو تی ہے ۔ اور جب اوپر والا دیتا ہے تو کیسے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ۔