شیطان کی لکھوائی کتاب


اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ جب اللہ تعالی نے انسان کو بنایا تو پہلے اسے علم دیا اور اس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انسان کو فرشتوں پر فضیلت بخشی ہے اس کے ساتھ اللہ تعالی نے انسان کا ازلی دشمن شیطان بھی زمین پر اتار دیا جو کبھی نہیں چاہتا کہ اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقوں پر انسان اپنی زندگی بسر کر سکے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ انسان کو گمراہ کیا جاسکے اللہ تعالی نے انسان کو اپنی راہ پر چلانے کے لئے اور اس کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے اپنے برگزیدہ بندے بھیجے اور ساتھ میں کتابیں نازل فرمائی اور سب سے آخر میں جس کتاب کو اتارا گیا وہ قرآن مجید ہے جس میں تمام انسانیت کی رہنمائی اور ہدایت کا سامان چھپا ہوا ہے جو بھی عمل کرے گا اور اس کو پڑھے گا تو اللہ تعالی اس کو اپنی ذات کی طرف موڑ دے گا اور اس کو شیطان سے محفوظ کرے گا ایسے ہی ایک کتاب ہے کہ جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیطان نے اس کتاب کو لکھوایا ہے اس کتاب کا حجم اور اس میں موجود صفحات اور تصاویر عجیب اور غریب نوعیت کے ہیں اس کتاب کا وزن 76 کلو ہے اس کی لمبائی 35 انچ اور چوڑائی 22 انچ ہے جبکہ اس میں شیطان کی عجیب و غریب تصاویر بنائی گئی ہے اس میں لکھائی کے لیے مختلف طرح کی سیاہی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں کالا سبز پیلا سرخ اور نیلے رنگ استعمال کئے گئے ہیں اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کتاب کے ہر صفحے کا رنگ دوسرے سے مختلف ہے

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والا کوئی عام آدمی نہیں اس کے صفحات کو بنانے کے لئے 160 گدھوں کی شفاف کھالوں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کتاب کو لکھنے کے لئے جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ لاطینی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مضامین بھی ہیں کہ جو عبرانی زبان میں لکھے گئے ہیں اس کتاب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب دراصل سفلی علوم کے بارے میں ہےاس کتاب کے لکھنے والے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کا لکھنے والا ایک پادری تھا کہ جس نے خانقاہ کے اصول توڑ دیے تھے اور اس کے بعد اس کو سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن سزائے موت سے بچنے کے لیے اس نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک کتاب لکھے گا کہ جو پہلے کبھی نہیں لکھی جا چکی ہوگی اس میں شیطان کی مکمل تفصیل ہوگی اس وعدے کے بعد اس کی زندگی بخش دی گئی اور اس کو موقع دیا گیا کہ وہ یہ کتاب لکھی کہتے ہیں کہ اس کتاب کو لکھنے والا پادری ایک ہی رات میں یہ کتاب لکھ چکا اور اس کے اندر اس نے مختلف طرح کے علوم اور خاص کر سفلی علم کے بارے میں مکمل تفصیل دیں اور اس کے ساتھ اس نے شیطان کی ایک تصویر بنائی ہے کہ جس میں اس کا دھڑ انسان کی مانند اور ناخن بڑھے ہوئے اور دو زبانیں بھی ہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ جانور کسی کا شکار کر کے بیٹھا ہوا ہے اس میں عجیب و غریب قسم کے منتر بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ تاریخ فلکیات اور جادو کے بارے میں کافی کچھ اس کتاب میں موجود ہے یہ کتاب سویڈش آرمی کو1648 میں ملی جو وہاں سے اٹھا کر سٹاکہوم لائبریری میں لے آئے اور وہاں پر اب بھی موجود ہے اس کتاب میں اگر دیکھا جائے تو شیطان کی تصویر موجود ہے جوکہ عجیب اور غریب نوعیت کی ہے جسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ انسان شیطان کا سب سے خاص اور دلچسپ شکار ہے