نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نوجوان کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی دعوت


نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں اس کو پوری دنیا میں سراہا اور خاص کر مسلم ممالک کی طرف سے اس کی بہت زیادہ تحسین کی گئی گذشتہ دنوں جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مسلمان کیمونٹی میں تشریف لے گئے تو اس وقت ایک مسلمان جوان نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے ایک درخواست کی اور کہا کہ میں تین دن سے سویا نہیں اور مسلسل رو رو کر اللہ سے دعا مانگ رہا ہوں کہ وہ آپ کو ایمان کی دولت سے مالا مال کرے

آپ جیسا لیڈر بہت کم ہوتے ہیں اور آپ نے جس طرح مسلمانوں کو حوصلہ دیا ہے ان کو سہارا دیا ہے تو ہماری خواہش ہے کہ آپ مسلمان ہوجائے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دینے والے مسلم نوجوان کو کہا کہ ’ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا ہے۔ مسلمان نوجوان کی خواہش پر کیوی وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے نوجوان کا کندھا تھپتھپایا اور جواب دیا کہ ’ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے اسی پر عمل کیا ہے۔