نیوزی لینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی۔


داعش تنظیم نے اپنے کارکنوں کو یہ حکم دیا ہے کہ ترکی کے جنوب میں واقع کردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا جائے اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا ہے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے خلاف جو کروائی گئی اس کا بہت جلد ہم بدلہ لیں گےواضح رہے کہ کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے دا عش کے ارکان کو الباغوز قصبے کے ایک محدود حصے میں محصور کیا ہوا ہے اور جلد ہی خلافت کے خاتمے کا اعلان کرنے والی ہے۔

ابو الحسن المہاجر جو کہ داعش کے ترجمان ہیں انہوں نے محاصرہ میں موجود اپنے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو بارود سے بھر کر ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف استعمال کریں یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں نے الباغوز قصبے کے ایک تنگ حصے میں داعش کے بچے کھچے عناصر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔