بشریٰ تم کیا یہ بھوتنی بنی پھرتی ہو، اپنا عبایا اتار پھینکو۔ سارا تاثیر کا خاتون اول کے متعلق غلیظ بیان جاری


سلمان تاثیر کی بیٹی سارا تاثیر ہمیشہ سے ہی اپنے آپ کو ایک آزاد خیال خاتون کہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ پاکستان میں بھی یورپین ممالک جیسا کلچر ہو، یہاں بھی مرد اور عورت میں کوئی فرق محسوس نہ کرے اور بدکاری عام ہو جائے. سارا تاثیر نے الیکشن سے قبل بلوچ خواتین کا مذاق اڑایا تھا اور کہا تھا کہ یہ عورتیں تو کبھی آزاد خیال ہو کر سوچتی بھی نہیں ہیں اور اپنے خاوندوں کی ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں ملاتی ہیں. ان خواتین کے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں، بلا یہ کیسے پاکستان کا مستقبل سنواریں گیں.

اس دفعہ سارا تاثیر نے اور کسی کا نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مذاق اڑایا ہے اور انکے لباس پر بھی شدید تنقید کی ہے. حال ہی میں جب خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور کے یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ وقت گزارنے گئیں تو سارا تاثیر نے بیان جاری کرتے هوئے کہا:

“ہیلو بوشی … ان بچوں کو اکیلا چھوڑ دو. انکو مت ڈراؤ”

سارا تاثیر نے اپنے اس بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی اپلوڈ کی جس میں ایک بھوت نے سفید لباس اوڑھا ہوا ہے اور لوگوں کو ڈرا رہا ہے.

اسکے تھوڑی دیر بعد ہی سارا تاثیر نے ایک اور ٹویٹ شئیر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ”

“اگر میری 9 سال کی بیٹی سونی کے سکول میں کوئی ایسی سفید عبایا والی خاتون آئے اور اسکا منہ بھی ڈھکا ہو، تو میری بیٹی تو ڈر کے مارے چلا اٹھے گی”

سارا تاثیر کا کہنا تھا کہ مجھے برے دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں کافی ایسے علاقے ہیں جہاں پر خواتین روزانہ اس بڑے سے برقے کو اوڑھتی ہیں. بشریٰ بی بی کا یہ لباس پہننا پاکستان کی دوسرے ملکوں میں بہت گندی امیج سیٹ کر رہا ہے. بشریٰ کا یہ لباس بتاتا ہے کہ اسلام میں خواتین کو صرف گھر تک رہنا محدود ہے، خواتین اس لباس میں نہ تو ترقی کر سکتی ہیں اور نہ ہی کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں!

دوسری جانب سارا تاثیر کو اس طرح کے شرمناک بیانات پر شدید تنقید کا سامنا ہے.