چین میں کچرا چننے والے کروڑ پتی شخص کی دھوم


دنیا میں کچھ لوگوں کی ایسی عادتین دیکھنے کو ملتی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے چین میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو کروڑ پتی ہونے کے باوجود سڑک ے کچرا چنتا ہے۔چین کے شہرChongqingسے تعلق رکھنے والا52سالہZhong Congrongنامی کروڑ پتی شخص گذشتہ 3 سالوں سے سڑک سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور روزانہ اپنے اطراف کی سڑکوں سے کچرا اٹھاتے نظر آتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابقZhong نے ایک چینی خاتون پروفیسر کو ساحل پر کچرا اٹھاتے ہوئے دیکھا اور اس سے متاثر ہوکر اس نے بھی سڑکوں سے کوڑا اٹھانا شروع کردیاجبکہ ذونگ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں گھروالے بھی ان کے اس عمل پر شرمندہ تھے لیکن اب اس کام کے عادی ہوگئے اور اب زونگ کی بیوی بھی ان کے مشن میں آگے آگے ہیں جبکہ چینی کروڑ پتی نے اپنی کمپنی میں بھی کچرا پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یوں دولت مند ہونے کے باوجود سڑک سے کچرا اٹھاتے چینی شخص کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں جسے دیکھ کر لوگ انہیں سراہ رہے ہیں ۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے