وہ 5 خوبصورت ترین ممالک جہاں پاکستانی عید کی چھٹیوں میں ویزا کی فکر کئے بغیر فوری جاسکتے ہیں


بہت سی ایسی جگہیں ہوتی ہیں جن کی ہمیں خبر نہیں ہوتی اللہ کی زمین بہت بڑی ہے اور ایسے ایسے مقامات ہے دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے امریکہ و یورپ کا ویزا حاصل کرنا پاکستانیوں کے لیے آسان نہیں لیکن جو لوگ بیرون ملک چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں ان کے لیے بعض ایسے خوبصورت ترین ممالک ہیں جہاں ویزے کی فکر کیے بغیر آپ جا سکتے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ان ممالک میں افریقہ ملک یوگنڈا ہے جسے افریقہ کا ہیرا بھی کہا جاتا ہے، جہاں کئی خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔ اس کا ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف ہوٹل کی بکنگ اور ریٹرن ٹکٹ دکھانے ہوں گے،

آپ کو فوراً 50ڈالر فیس کے عوض 90دن کا ویزا مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا ملک تنزانیہ ہے، جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انسان اس جگہ پر پیدا ہوا اور پھر دنیا بھر میں پھیل گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملک کو ’انسان کی جائے پیدائش‘بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ملک بھی خوبصورت قدرتی مناظر اور دلکش ساحلوں سے مالامال ہے۔ یہاں بھی آپ کو ہوٹل کی بکنگ اور ریٹرن ٹکٹ دکھا کر صرف 50ڈالر کی فیس کے عوض ویزا مل جائے گا۔ اگر آپ افریقہ ممالک کی سیاحت کا شوق نہیں رکھتے تو آپ کے لیے مشرق بعید کا ملک کمبوڈیا بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس ملک میں جانے کے لیے آپ کو ’ای ویزا‘ کی درخواست دینی ہو گی اور اس سارے پراسیس میں صرف 7گھنٹے لگیں گے۔جس کے بعد صرف ٹکٹ خریدیں اور جا کر کمبوڈیا کے لوگوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہوں۔جارجیابھی ان ممالک میں سے ایک ہے جس کا ویزا پاکستانی پاسپورٹ پر باآسانی مل سکتا ہے۔ اس ملک میں آپ کو فارسی، ترکی، یورپی اور روسی ثقافتوں سمیت کئی ممالک کے کلچر یکجا ملیں گے، جو کہ پاکستانیوں کے لیے ایک انوکھا تجربہ ہو گا۔ ان کے علاوہ آذربائیجان بھی پاکستانیوں کو ای ویزا کی سہولت دے رہا ہے اور ہانگ کانگ کا ویزا بھی پاکستانیوں کو چینی سفارتخانے سے باآسانی مل جاتا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے