مستقبل کے والدین کی ذمہ داری کیا ہوگی


آج کل کے بچے مستقبل میں والدین کے مقام پر ہونگے اور ایک نئی نسل کی تربیت ان کے ہاتھوں میں ہونگی ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ خود کو کیسے والدین کے طور پر پائے گے ۔ آج کل جو آپ کی اپنے والدین سے توقعات ہے تو ممکن ہے کہ آنے والی زندگی میں یہ توقعات ختم ہوجائے ۔

جذباتی لگاو

آج کل کے والدین ایک طور سے جذباتی لگاواپنے بچوں سے رکھتے ہیں اور والدین بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد بھی ان سے دلی اور جذباتی لگاو رکھے ۔ لیکن مستقبل میں اس کا الٹ ہوگا اور والدین کوشش کریں گے کہ وہ اپنے بچے کے جذبات کو سمجھ لیں ۔

ساتھی کا دباو

اپنے ساتھ والے کا دباو جاننا بھی ضروری ہوگا اور والدین کو یہ سمجھنا چاہئے ہوگا کہ کیسے ایک فرد آپ کی زندگی کو متاثر کر پاتا ہے ۔ تاکہ آپ آنے والی نسل کی اس بارے میں بہتر رہنمائی کر سکے ۔

کھلے ذہن کا ہونا

ان کو کھلے ذہن کا ہونا پڑے گا کیونکہ کھلے دل و دماغ کسی نئی چیز کو قبول کرنے میں زیادہ کارآمد ہوتے ہیں اور ایسے لوگ سیکھنے میں بھی ماہر ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ اپنے بچوں کی پرورش بھی بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں

بچوں کو آزادی دے

 کے بچے آزاد خیال اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنےوالے ہونگے ان کے فیصلے اپنی زندگی اور اپنا مستقبل بنانے کے حوالے سے ہونگے نہ کہ ان کے فیصلے اپنے گھر اوروالدین کے خواب پورا کرنے کےلئے ہونگے ۔ ہمارے آنے والے مستقبل میں والدین اپنے بچوں کو ان کی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی مکمل اجازت دیں گے ۔

بچوؐں سے دوستانہ رویہ

مستقبل میں والدین اور بچوں میں رشتہ دوست جیسا ہوگا۔ جس کی وجہ سے ان کے درمیان کی محبت اور اعتماد مزید مظبوط ہوگا

معاشرے کی پہچان

آنے والے مستقبل میں والدین کا یہ علم ہوگا کہ معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اور کون سی چیز ہمارے بچوں کے لئے مفید ہوگی اور کیا چیز نقصان دہ ہوگی ۔ یہ معاشرت ، معیشت، سیاست سب کے بارے میں آزادنہ رائے رکھتے ہونگے