ایک ایسا جوان جس نے کبھی بھی بازی نہیں ہاری


کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی قسمت میں صرف کامیابیاں لکھی ہوتی ہے بس اس بات کی دیر ہوتی ہے کہ کب وہ ایک مخصوص میدان میں قدم اٹھاتا ہے اور پھر قسمت اس پر ایسی مہربان ہو جاتی ہے کہ لوگ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔
اس کی ایک جیتی جاگتی مثال ڈین بلزیرئین ہے جس نے امریکہ کی ایک ریاست میں 1980 کو آنکھ کھولی ۔ عام امریکہ کے بچوں کی طرح بچپنہ گزارہ اس کے بعد نوکری کے لئے امریکہ کی نیوی میں جا پہنچے اپنی عیاش طبیعت کی وجہ سے کئی بار وارننگ ملی لیکن بالآخر اسے نیوی سے نکال دیا گیا ۔ جناب نے اس کے بعد جوئے کی طرف دھیان دیا ۔ اور ایسا کمایا کہ اس کے دعوے کے مطابق اس نے بل گیٹس سے بھی زیادہ کما لیا ۔لیکن جیسے آسانی سے پیسہ آیا اسی طرح سے اس نے خرچ بھی کر ڈالا ۔
ڈین بلزیرئین نے امریکہ میں ہونے والے تاش کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس میں اس نے 180 میچز جیت لئے ۔ اور شاطر ترین کھلاڑی ہونے کا لقب حاصل کیا ۔ اس نے 2013 میں دعوی کیا کہ اس نے پوکر نامی کھیل میں ایک ہی رات میں 10 ملین ڈالر کی رقم جیتی ۔ جب کہ اس کا کہنا تھا کہ اب تک اس نے جوئے سے 50 ملین ڈالر سے زائد کی رقم جیتی ہے ،۔ صرف کھیل میں ہی نہیں بلکہ موصوف عام زندگی میں بھی خوش نصیب واقع ہو چکے ہیں ۔ ان کو 2 جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں لیکن بچ گئے ۔ 2017 میں امریکہ میں ایک کنسرٹ پر فائرنگ ہوئی یہ بھی وہی موجود تھے لیکن بچ گئے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے اس واقعہ کی براہ راست ویڈیو بناتے رہے ۔