نماز قلاقل کا کمال، ناخن سے پہاڑ کو کاٹے یعنی ناممکن کو ممکن کر دینے کے لیے آزمودہ عمل


نماز قلاقل کا کمال، ناخن سے پہاڑ کو کاٹے یعنی ناممکن کو ممکن کر دینے کے لیے آزمودہ عمل

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اپنے ناخن سے پہاڑ کو کاٹے تو یہ ناممکن سی بات ہے. لیکن نماز قلاقل کی برکت سے بڑی سے بڑی مشکل کا حل باآسانی ہو جائیگا. یہ ایسی نماز ہے جو کسی خاص مسلے کے لیے نہیں، چاہے اولاد کا ہو، چاہے روزی کا ہو، چاہے صحت کا ہو، چاہے گھر کا ہو، مسلہء کسی بھی قسم کا ہو روزانہ نماز قلاقل پڑھنے سے انشاءاللہ حل ہو جائیگا.

نماز قلاقل کا طریقہ کچھ یوں ہے:

یہ چار رکعت نماز ہے. جسے ایک سلام کے ساتھ پڑھنا ہوتا ہے. اسے مغرب اور عشاء کے وقت پڑھا جاسکتا ہے. نفل نماز کی نیت کرنی ہوتی ہے. ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد چاروں قل ملا کر پڑھے جاتے ہیں اور بعدازاسلام سر کو سجدے میں رکھ کر 71 بار يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْث (ya hayyu ya qayyum bi rahmatika astagheeth) پڑھا جاتا ہے اور پھر سچے دل سے اپنے مسلے کے حل کے لیے دعا کریں. انشاءاللہ دعا قبول ہوگی اور آپ مشکل سے نجات پالیں گیں.

مزید یاد رہے کہ جب تک مشکل سے نجات نہیں ملتی، روزانہ اس نماز کو ادا کیا جائے، سچے دل سے توبہ کی جائے، اور روزانہ اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ کریں.