حوصلہ ہو تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔


یہ کوئی معمولی ہوٹل نہیں یہاں صرف اچھا کھانا ہی نہیں ملتا بلکہ اس کے ساتھ لوگوں کے ذہن میں سمائی ہوئی بات کہ معذور کام نہیں کر سکتا اس کو بھی کھرچتا ہے ۔ اور جو معذور یہاں کام کرتے ہیں ان کو خود اعتمادی کی ایک نیاراہ ملی ہے وہ یہاں کام کر کے خود کو بوجھ نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کا حوصلہ پست ہوتا ہے بلکہ یہاں کام کرتے ہوئے وہ خود کو معاشرے کا ایک حصہ سمجھتے ہیں جب امریکہ نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والی نیوکلیئر ڈیل کو ختم کرنے کی بات کی اور پھر سے پابندیاں لگائی تو ملک میں بے روزگاری کی سطح پھر سے بلند ہوگئی ۔ اور لوگوں کے لئے کام ملنا مشکل ہو گیا ۔ خاص کر وہ لوگ جو جسمانی معذور تھے ان کے لئے تو اور بھی زیادہ مشکلات پیدا ہوگئی ۔ ڈاون ازم کیفے نامی یہ ریسٹورنٹ خاص کر ان لوگوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ ذہنی و جسمانی طور پر معذور ہوتے ہیں لیکن ان کے حوصلے کبھی بھی معذور نہ ہو سکے اور ان کی اچھے معیار ، صفائی اور تحریک کو دیکھ لگتا ہی نہیں کہ ان لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف ہے یا پھر یہ کسی قسم کی ذہنی بیماری کا شکار ہے ۔ یہاں کام کرنے والوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہے اور سب کے سب معذور ہے لیکن ایک صحت مند لیکن پست حوصلہ شخص کو حوصلہ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار دکھائی دیتے ہیں