قصاب خضرات نے عیدالاضحیٰ 2018 کی ریٹ لسٹ پیش کر دی


قصابوں نے بکنگ شروع کر دی. عوام نے پریشان ہو کر انتظامیہ سے اپیل کر دی کہ سرکاری نرخوں کا اعلان کیا جائے. عيد الأضحى سے قبل قصاب خضرات نے غریب عوام کو لوٹنے کے لیے اپنی چھریاں چاقوں تیز کر لیے. ایک اندازے کے مطابق لاہور اور اسکے گرد نواح میں تقریبا ساڑھے چار سے پانچ لاکھ جانور قربان ہوتا ہے. جبکہ پروفیشنل قصابوں کی تعداد صرف 5500 سو ہے. اسی وجہ سے دیہاڑی دار قصاب بھی عید قربان آنے سے پہلے مجبور عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں.

اب قصاب پروفیشنل ہو یا اناڑی من مانے ریٹ پر بکنگ جاری ہے. اس سال 2018 میں بکرے کی قربانی کے لیے 3500 سے 4500 روپے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہیں. جبکہ گائیں کے لیے 10000 سے 12000 ہزار، اور اونٹ کی قربانی کے لیے 20000 سے 25000 ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ اناڑی خضرات قربانی کی کھالیں، گوشت، سب کچھ خراب کر دیتے ہیں اور منہ مانگے پیسے بھی مانگتے ہیں. اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ قصابوں کے خلاف ایکشن لے اور ایسے اقدام اٹھائے کہ ہر کوئی باآسانی قربانی کا جانور ذبح کرواسکے.