وہ کام جو جنسی بیماریوں سے بچنے کیلئے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد فوری ہر صورت کر لینا چاہیے


زدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد اکثر لوگ کچھ ایسی ضروری باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو بظاہر بہت معمولی ہیں لیکن ان کے بارے میں غفلت برتنا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد اگرچہ آپ کو غنودگی اور نیند کی خماری محسوس ہورہی ہو لیکن آپ واش روم ضرور جائیں کیونکہ پیشاب کی حاجت رفع کرنے سے جنسی اعضاء سے فاضل مادے اور بیکٹیریا وغیرہ صاف ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ اعضاء میں گیلا پن باقی نہ رہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اعضاء کو ہوا لگنا ضروری ہے تاکہ اچھی طرح خشک ہوجائیں اور اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد کچھ وقت کے لئے انڈرویئر وغیرہ نہ پہنیں۔ انڈرویئر یا کوئی اور ایسا تنگ لباس پہن لینے سے اعضاء میں نمی جمع رہتی ہے جو کئی طرح کے انفیکشن اور خارش وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔