پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ گاڑی میں تحریک انصاف کے رہنمائوں نے شرمناک حرکت کر ڈالی


پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جنھوں نے حال ہی میںاپنے ہی پارٹی لیڈر عثمان ڈار پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچیں تو احتجاج کیلئے آئے اساتذہ او ر تحریک انصاف کے ناراض کارکن ان کے راستے کی رکاوٹ بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بنی گالہ میں کپتان کی رہائشگاہ کینزدیک پہنچیں تو اساتذہ اور کارکنوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روک لیا ،جس پر فردوس عاشق اعوان کو گاڑیاں وہیں چھوڑ کر پیدل ہی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانا پڑا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے یہ اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، آخری اطلاعات تک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے مطالبات مان لیے ہیں اور کے پی کے یہ اساتذہ واپس روانہ ہو چکے ہیں۔