میں حسین اور حسن نواز کی بات نہیں کروں گی کیونکہ۔۔۔۔۔مریم نواز نے پاکستان واپسی آنےسے پہلے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران وپریشان رہ گیا ۔


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے دنیا جانتی ہے کہ ان کا احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے، یہاں سے قانون اور آئین کے احترام میں واپس جا رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
لندن میں پاکستان واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے احترام میں پاکستان جا رہے ہیں، دنیا جانتی ہے کہ شریف خاندان کا احتساب نہیں کیا جارہا بلکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہوں گے اور نظامِ عدل کو آزمائیں گے۔
انہوں نے کہا حیرانی کی بات ہے کہ نواز شریف کے مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جن کا پارٹی سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے۔ ہر چیز کا محور میاں نواز شریف ہیں اگر سیاست ان کے گرد گھومتی ہے تو یہ اللہ کی دین ہے، مسلم لیگ ن کس کو اپنا صدر منتخب کرتی ہے یہ اس کا حق ہے، انتخابات 2018 میں اپنے وقت پر ہوں گے اور جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین نواز عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کریں گے۔