گلو بٹ ایک عرصے کے بعد پھر میدان میں آگئے پوری قوم کے دل کی بات کہہ دی ، مطالبہ کردیا


)سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خوف و ہراس کا رنگ بھرنے والے شہرہ آفاق کردار شاہد عزیز المعروف گلو بٹ انسانیت کے علمبردار بن کر سامنے آ گئے ۔
گلو بٹ نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ مجھے کیوں نکالا کا واویلا چھوڑ کر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں مجھ سے جو غلطی ہوئی اس پر شرمندہ ہوں اورپوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، شیشہ توڑنے والے کو تو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی لیکن جنہوں نے قتل کئے وہ آزاد پھر رہے ہیں۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے پر سزا کاٹنے والے شاہد عزیز المعروف گلو بٹ نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔