”میں ٹھرکی ہوں اور ہر وقت ٹھرک میں رہتی ہوں کیونکہ۔۔۔“بگ باس کے نئے سیزن میں ایسی اداکارہ بھی شریک ہو گئی کہ جان کر ہی شاہد آفریدی کی ”ہوائیاں“ اڑ جائیں گی، تفصیلات جان کر آپ بھی بے اختیار کہیں گے ”اب کیا ہو گا لالہ“


سلمان خان کے ٹی وی شو بگ باس کا 11 واں سیزن شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے مختلف معروف شخصیات کا انتخاب بھی کیا جا رہا ہے اور ان میں سے ایک شخصیت ایسی بھی ہے جس کے بارے میں جان کر ہی شاہد آفریدی کی ”ہوائیاں“ اڑ جائیں گی۔
یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ”عرشی خان“ ہے جو ناصرف شاہد آفریدی کی ’محبوبہ‘ ہونے بلکہ ان کیساتھ جنسی تعلقات بنانے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔ بگ باس 11 میں ان کی شرکت کیساتھ ہی بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا ہے اور ہر جگہ پر اسے ”شاہد آفریدی“ کی مبینہ محبوبہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
بگ باس میں شرکت سے متعلق عرشی خان سے ایک انٹرویو میں جب یہ سوال کیا گیا کہ بگ باس کے ”گھر“ میں رہنے والے ہر شخص کا ’دوسرا‘ نام بھی ہوتا ہے تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ کا کیا نام ہو گا تو عرشی خان نے اپنے منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں ٹھرکی ہوں، مجھے ٹھرکی والا نک نیم ضرور ملے گا کیونکہ میں بہت بڑی والی ٹھرکی ہوں۔ میں نے پہلے بھی بول دیا تھا کہ میں ہر وقت ٹھرک میں رہتی ہوں۔“
بھوپال میں پیدا ہونے والی عرشی خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور شاہد خان آفریدی کیساتھ ان کے تعلقات کی ”کہانی“ زبان زد عام رہی اور اب بھی لوگ حقیقت جاننے کیلئے بیتاب ہیں۔ اور لگتا ہے کہ ماضی کے اس یکطرفہ سکینڈل کو ایک مرتبہ پھر ’ہوا‘ ملنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”امام الحق کو اس لئے منتخب کیا کیونکہ۔۔۔“ بھتیجے کو ٹیم میں شامل کرنے کے معاملے پر انضمام الحق بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”انضی بھائی آپ بھی“
عرشی خان نے پہلے تو شاہد آفریدی کیساتھ وقت گزارنے کے دعوے سے انکار کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے جسمانی تعلقات بنانے کا دعویٰ کر دیا اور جب یہ خبریں منظرعام پر آئیں کہ وہ دبئی میں شاہد خان آفریدی کیساتھ وقت گزار رہی ہیں تو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”ہاں۔۔۔! میرے شاہد آفریدی کیساتھ جسمانی تعلقات ہیں۔ کیا مجھے کسی کیساتھ سونے کیلئے بھارتی میڈیا کی اجازت لینا ہو گی؟“ ان کی یہ ٹویٹ خوب وائرل ہوئی تھی تاہم ان کے کسی بھی بیان پر شاہد آفریدی کا کبھی بھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔