شادی شدہ افراد کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی گئی، اس پر کیا کام کرسکتے ہیں؟ جان کر پاکستانی خواتین کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔


شریک حیات کی تلاش میں مدد کیلئے کنواروں کے لئے تو بہت سی ڈیٹنگ ایپس اور انٹرنیٹ ویب سائٹیں موجود ہیں لیکن انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایپ ڈویلپر لنڈو پرانایاما نے پہلی بار ایک ایپ خاص ان لوگوں کے لئے متعارف کروا دی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
لنڈو کا کہنا ہے کہ یہ ایپ خصوصاً ان مردوں کو خدمات فراہم کرے گی جو ایک بیوی کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی کے بھی خواہشمند ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین میں بہت سی ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو کسی ایسے شخص کی اہلیہ بننے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتی جس کی پہلے سے ایک، دو یا تین بیویاں ہوں، اور یہ خواتین بھی اس ایپ سے مستفید ہو سکتی ہیں۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق لنڈو کی اس نئی ایپ کا نام ”آئیو اولیگمی“ ہے۔ دیگر کئی ممالک کی طرح انڈونیشیا میں بھی مردوں کو بیک وقت چار شادیوں کی اجازت ہے لہٰذا انڈونیشیا میں متعارف کروانے کے فوری بعد ہی یہ ایپ بے حد مقبول ہوگئی ہے۔ مختصر عرصے میں ہی اس ایپ کو 10ہزار مرتبہ ڈاﺅن کرلیا گیا، لیکن اس کے بعد اس کے ڈاﺅن لوڈ پر عارضی طور پر پابندی لگادی گئی کیونکہ یہ شکوک و شبہات موجود تھے کہ بعض مرد جعلی اکاﺅنٹ بنارہے تھے یا اپنی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر ایک اور بیوی کی تلاش میں نکل کھڑے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ کے ابتدائی ورژن کیلئے جہاں چھ ہزار مردوں نے رجسٹریشن کروائی وہیں چار ہزار خواتین بھی اس کی رکن بنیں۔ ایپ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کثیر الزوجیت میں صرف مردوں کو ہی دلچسپی نہیں بلکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس کے حق میں ہے۔