برازیل میں قبر سے بہتے ہوئے خون نے سنسنی پھیلا دی


برازیل کے ایک قبر ستان میں قبر سے بہتے تازہ خون نے سنسنی اور خوف وہراس پھیلا دیا .تفصیلات کے مطابق ایک برازیلی خاندان اپنے عزیز کی قبر کی دیکھ بھال کے سلسلے میں قبرستان پہنچا توانہوں نے دیکھا کہ انکے عزیز کی قبر سے تازہ خون بہہ رہا ہے .
یہ دیکھ کر وہ خاندان انتہائی خوفزدہ ہوا کہ قبر میں ایک تازہ لاش پڑی ہوئی ہے .لاش خون سے آلودہ ہے .یہ دیکھ کربرازیلی خاندان وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا اور انہو ں نے قریبی پولیس کو اطلاع دی .پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا .
..