ایٹمی مواد سے بھرے بادل پورے ایشیاءکو لپیٹ میں لے لیں گے اگر۔۔۔ ماہرین نے سب سے خطرناک وارننگ جاری کردی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی


شمالی کوریا نے ایک نیا ایٹمی تجربہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس بار وہ بحرالکاہل میں دھماکہ کرے گا۔ اس حوالے سے ایٹمی مواد کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے بنائی گئی تنظیم سی ٹی بی ٹی نے ایسی ہولناک رپورٹ جاری کر دی ہے کہ جان کر کئی ممالک کے شہری خوفزدہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی بی ٹی کا کہنا ہے کہ ”اگر شمالی کوریا نے بحرالکاہل میں دھماکہ کیا تو اس سے تابکاری شعاعوں کے بادل اٹھیں گے اور کئی یورپی اور ایشیائی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔“

سی ٹی بی ٹی کی ایگزیکٹو سیکرٹری لیسینا زربو نے ٹوئٹر پر ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد دو ہفتے تک تابکاری چاروں اطراف میں پھیلتی چلی جائے گی اور کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لے گی۔ایک امریکی مانیٹرنگ گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”اس بار شمالی کوریا جو دھماکہ کرے گا اس سے ممکنہ طور پر 250کلوٹن تابکاری شعاعیں پیدا ہوں گی جو سرکاری اندازے سے کہیں زیادہ ہیں۔یہ مقدار 1945ءمیں ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے 16گنا زیادہ ہو گی۔“