کیا آپ بتا سکتے ہیں اس خاتون کی عمر کتنی ہے ؟جواب جان کر آپ بھی حیرت کے مارے اپنی انگلیاں منہ میں دبا لیں گے


یوکرائنی خاتون کو ترکی میں اس لیے روک دیا گیا کیونکہ حکام کو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ پاسپورٹ پر جو عمر درج ہے وہ درست ہے۔
تفصیلات کے مطابق41 سالہ نتالی ڈزنکیو ایک گلوکارہ ہیں اور ترکی میں تعطیلات منا کر وہ اپنے وطن واپس لوٹ رہی تھیں۔تاہم انہیں پاسپورٹ حکام نے ان کے سفری دستاویزات پر درج عمر دیکھ کر انہیں روک کر حراست میں لے لیا، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس خاتون کی اصل عمر 21 سال ہے۔خاتون کے مطابق جب مجھے اپنی گرفتاری کی وجہ کا عم ہوا تو قہقہے لگانے لگی کیونکہ وہ پاسپورٹ پر میری عمر تھی۔ترک حکام کا خیال تھا کہ وہ کسی اور خاتون کا پاسپورٹ استعمال کررہی ہیں اور اسی لیے انہیں حراست میں لیا گیا۔نتالی کے مطابق اپنی اصل عمر سے کم نظر آنے پر اکثر میری تعریف کی جاتی ہے مگر میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ میری گرفتاری کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔تاہم اس یوکرائنی خاتون کو لوگوں کی شناخت کے بعد چھوڑ دیا گیا اور وہاں موجود لوگوں نے ان کے آٹوگراف بھی لیے۔