بریکنگ نیوزعمران خان منی ٹریل کا یہ حصہ نہیں کراسکے ،چیف جسٹس پاکستان نے اعلان کردیاکپتان کو دن میں تارے دکھادیئے


عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جمائمہ خان سے آنے والی رقم میں سے ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر کی منی ٹریل موجود نہیں ہے. عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہماری دستاویزات مصدقہ نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اعتراض اکرم شیخ کا تھا.

نعیم بخاری نے کہا کہ حنیف عباسی کے وکیل نے صرف 2 دستاویزات داخل کی ہیں، عمران خان کی جانب سے2002اور2013کے کاغذات نامزدگی فارم مصدقہ لگائے گئے، دستاویزات کے مصدقہ ہونے کاقانون دونوں فریقین پریکساں لاگوہوناچاہئے. نعیم بخاری نے کہا کہ 65 لاکھ روپے جمائمہ سے قرض نہیں بلکہ بطور تحفہ لیے ، بنی گالہ اراضی کی خریداری پر درخواست گزار نے اعتراض نہیں اٹھا. بنی گالہ اراضی لندن فلیٹس کی فروخت سے خریدی جانی تھی فلیٹ کی فروخت پر تاخیر سے جمائمہ سے رقم لی اراضی کے 4 انتقال ہوئے اور وہ سب جمائمہ کے نام ہیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جمائماسے ایک لاکھ 26 ہزار ڈالرپاکستان آنے کی منی ٹریل موجودنہیں ہے جس پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا کہ اس ٹرانزیکشن کاریکارڈدستیاب نہیں ہے، جمائمہ خان نے 6 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی.
..