دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی۔۔بچوں سے بھری ۔۔سکول بس نشانہ بن گئی


کوئٹہ کے علاقہ ہنہ میں سکول بس کے قریب دھماکہ، بس کا ڈرائیور زخمی، بچے محفوظ رہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ہنہ میں سکول بس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ لیویزکے مطابق سکول بس کو ریمورٹ کنٹرول دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکہ میں بس کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بچوں کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف

نے جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔