اس کے دوست ہمارے دوست اور اس کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ۔۔ ترک وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شاندار استقبال ۔۔ اہم


وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریفکی استنبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم Mr.BinAli Yildirim) ( سے ملاقات۔ترکی کے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

!

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کےاعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ترک ڈپٹی وزیراعظم رجب اکدغان (Mr.Recep Akdag) کے علاوہ دیگر اعلی ترک حکام نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پرترک وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے رشتے مثالی رشتے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت ان میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔ ترک حکومت پاکستانی قیادت کیساتھ ملکر تعلقات کو ٹھوس اقتصادی روابط کی شکل دینے کیلئے کام کررہی ہے ۔پاکستان کے بدخواہ ترکی کے بدخواہ ہیں ۔ترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنائے۔

ترک وزیراعظم نے پنجاب حکومت کیساتھ کم آمدنی والے افراد کیلئے رہائشی سہولتیں ،ٹرانسپورٹ،صحت ،امن وعامہ اوردیگر شعبوں میں مدد اورتعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ترکی اورپاکستان کے درمیان تجارتی مراسم کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تجویز سے اتفاق بھی قرار پا گیا۔ ترک وزیر اعظم نے شہباز کے استقبال میں تاریخی الفاظ ادا کرتے ہوئے کیا کہ میں آپ کو ترک حکومت اورترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوںآپ کا یہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزید استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بولے کہ ترکی اورپاکستانی عوام عالمی مسائل پر ایک ہی طرح سوچتے ہیں۔گزشتہ چار برسوں کے دوران ترکی کیساتھ تعلقات کو فروغ دینا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔جنگ ہو یا سیلاب یا زلزلے یا کوئی اورقدرتی آفت ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا ہے ۔پاکستان کے عوام ترکی کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیاں اقوام عالم کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔پاکستان نے اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ۔ترکی جیسے دوستوں کی مدد اورتعاون سے اس جنگ پر بہت جلد مکمل قابو پالیں گے۔