لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی ”بلیو وہیل“ گیم دراصل ہے کیا؟اسے کھیلنے والا بیچ میں کیوں نہیں چھوڑ سکتا؟لرزہ خیز تفصیلات منظر عام پر‎


ایسی ویڈیو گیم جس نے یورپ میں 130 بچوں کی جان لے لی۔ بلیو وہیل نامی گیم جو سوشل میڈیا پر کھیل جاتی ہے، اس گیم میں شامل کردار ایسے خطرناک اور خوفناک کارنامے سرانجام دیتے ہیں کہ بچے ان کو حقیقت سمجھ کر اقدامات اٹھاتے ہیں، جو ان کی زندگی کو ختم کردیتے ہیں۔اس گیم کا ماسٹر نامی کردار گیم کھیلنے والے سے منسلک ہوتا ہے، جو بچہ گیم کھیل رہا ہوتا ہے، وہ ہی ماسٹر کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے۔ ماسٹر کبھی کبھی بچوں سے مصنوعی خودکشی کی ڈمانڈ بھی کرتا ہے،اور انکار کرنے
والے بچوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا تو ان کے خاندان کو قتل کردیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق بچے اس مصنوعی مطالبے کو حقیقت سمجھ کر سنگین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بلیو وہیل نامی ویڈیو گیم سے 130 بچوں کی ہلاکتیں 2015 سے 2016 کے اختتام کے درمیان ہوئیں،اطلاعات کے بعد معاملے کی تحقیقات مختلف سطحوں پر شروع کردی گئی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں روس میں ہوئیں۔