کے اینڈ این کی مرغی تو آپ نے اکثر کھائی ہوگی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس نام میں K اور N کا مطلب کیا ہے؟ جواب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا


اکستان میں چکن کی مصنوعات میں

K&N’s ایک منفرد مقام رکھتی ہے ، یہ کمپنی اتنی پرانی ہے کہ اس کا لوگو ہی اس کی پہچان بن چکا ہے . بہت سے لوگوں کو جس طرح کے ایف سی کے اصل نام کا نہیں پتا اسی طرح بہت سوں کو کے اینڈ این کا مطلب بھی نہیں پتا .

لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس نام میں K کا مطلب خلیل ستار اور N کا مطلب نسرین ہے، کے اینڈ اینز (K&N’s) کی بنیاد 1964 میں ایک چھوٹے سے پولٹری فارم سے رکھی گئی تھی .
کے اینڈ اینز کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نوزائیدہ ملک پاکستان کو 1964 میں غذائی قلت کا سامنا تھا، یہاں ہر چار میں سے ایک بچہ پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر جاتا تھا، اور 80 فیصد بچوں کی اموات پروٹین، وٹامن اورنمکیات کی کمی کے باعث ہوتی تھیں.
پولٹری ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے پروٹین کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جا سکتا تھا، اور اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوری 1964 میں خلیل ستار نامی نوجوان (جو ابھی کالج کا طالبعلم تھا) نے ایک پولٹری فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی لگن کے تحت اس نے ایک ہزار چوزوں کے ساتھ پہلے پولٹری فارم کی بنیاد رکھی، اور یہی پہلا پتھر کے اینڈ اینز کی عمارت کی بنیاد بنا. آج کے اینڈ اینز کی نہ صرف پاکستان کے اکثر شہروں میں شاخیں کھل چکی ہیں بلکہ یہ ایک برانڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے.
..