ہنی مون سے واپسی پر ائیرپورٹ پر دلہن اپنا موبائل فون شوہر کو پکڑا کر واش روم گئی اور پھر کبھی واپس نہ آئی، کہاں غائب ہوگئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دولہا کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

Image result for gagan king and arjit died

ہنی مون سے واپس آتی ایک بھارتی دلہن گھر پہنچنے سے قبل ہی دولہے کو راستے میں چھوڑ کر یوں غائب ہوئی کہ ہر کوئی چکرا کر رہ گیا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان سرویش اور ان کی دلہن انیشا (نام تبدیل کئے گئے ہیں) سپائس جیٹ ائیرلائن کی پرواز سے دلی پہنچے تھے، جہاں سے انہیں لکھنو کے لئے روانہ ہونا تھا۔ سرویش کا کہنا ہے کہ وہ انتظار گاہ میں پہنچے تو ان کی دلہن نے پرس اور موبائل فون ان کے حوالے کیا اور ایک منٹ میں لوٹنے کا کہہ کر واش روم کی طرف چلی گئیں۔ وہ تقریباً نصف گھنٹے تک منتظر رہے لیکن دلہن نہ لوٹی۔ سرویش نے ایک خاتون کو اپنی اہلیہ کی تصویر دکھائی اور درخواست کی کہ وہ واش روم میں جاکر احوال معلوم کریں۔ اس خاتون نے کچھ دیر بعد آکر بتایا کہ لڑکی واش روم میں موجود نہیں تھی۔اس انکشاف پر دولہا انتہائی متفکر ہوا اور ہر طرف دلہن کی تلاش کی لیکن وہ کہیں نظر نہ آئی۔ بالآخر سکیورٹی کو مطلع کردیا گیا اور جب سکیورٹی اہلکار بھی پورے ائیرپورٹ میں دلہن کو تلاش نہ کرپائے تو دولہے کو ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم لے گئے۔جہاں پچھلے ایک گھنٹے کی ریکارڈنگ دیکھی گئی تو انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔ریکارڈنگ میں دیکھا گیا کہ 6:10 پر یہ جوڑا ٹرمینل میں داخل ہوا، 6:14 پر دلہن واش روم گئی اور 6:17 پر واش روم سے ایک برقعہ پوش خاتون نکلی اور وی آئی پی پارکنگ کی طرف چلی گئی،جہاں ایک شخص اس کا منتظر تھا۔ برقعہ پوش خاتون اس شخص کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی اور نا معلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ سرویش کا کہنا تھا کہ برقعہ پوش خاتون کی چال ڈھال سے وہ ان کی دلہن ہی محسوس ہوتی تھی۔

 نئی نویلی دلہن کے انتہائی پراسرار طور پر غائب ہوجانے کی تا حال کسی کو سمجھ نہیں آئی۔ ائیرپورٹ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ پولیس بھی اس مسئلے کو سلجھانے میں لگی ہے، لیکن تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔