ہمارے ملک کے مرد جنسی طور پر کمزور ہیں


انسانی حقوق کی تنظیمیں خواتین کے ختنوں کے خلاف طویل عرصے سے پرزور مہم چلا رہی ہیں تاہم اب بھی کئی معاشروں میں یہ قبیح رسم پائی جاتی ہے. مصر میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے ملک کی خواتین سے ختنے کروانے کی درخواست کر دی ہے اور اس کی وجہ ایسی بیان کی ہے کہ سن کر سارے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے.

مصری رکن اسمبلی الہامے اگینہ(Elhamy Agina)کا کہنا ہے کہ ”مصر کے مرد جنسی اعتبار سے کمزور ہیں لہٰذا خواتین کو ختنے کروانے چاہئیں کیونکہ اس سے ان کی جنسی خواہش میں کمی واقع ہو گی اور وہ مردوں کے برابر ہو جائیں گی.egyptianstreets.comکی رپورٹ کے مطابق الہامے اگینہ کا کہنا تھا کہ ”ہم ایسی قوم ہیں جہاں کے مرد جنسی کمزوری کا شکار ہیں.

اس کا ثبوت یہ ہے کہ مصر جنسی قوت میں اضافے کی ادویات استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے. یہ ادویات صرف کمزور مرد استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں مردوں کی اکثریت جنسی کمزوری کا شکار ہے.اگر ہم نے خواتین کے ختنے کروانے چھوڑ دیئے تو ہمیں مضبوط مردوں کی ضرورت ہو گی جو ہمارے ملک میں نہیں ہیں.“الہامے اگینہ کے علاوہ دیگر کئی اراکین پارلیمنٹ بھی خواتین کے ختنوں کے حق میں بول رہے ہیں.

واضح رہے کہ مصر میں 2008ءمیں خواتین کے ختنے کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب بھی یہ کام پورے مصر میں تسلسل کے ساتھ ہو رہا ہے.