برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں کے خلاف انتہائی شرمناک مہم شروع ہو گئی، خطوط میں کیا چیز لکھ کر مسجد میں پھینکے جا رہے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد تشویش ہو گی


مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں سے منافرت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ اب تک تومسلمانوں، بالخصوص برقعہ و حجاب پوش خواتین کو سرِ راہ ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آ رہے تھے لیکن اب برطانیہ میں کسی بدطینت ’غیراسلامی شدت پسند‘ نے مسلمانوں کو ہدف بنانے کا نیا طریقہ وضع کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شدت پسند شخص یا گروہ مساجد میں توہین آمیز خط اور ایک مشکوک قسم کے پاﺅڈر کے پیکٹ ڈاک کے ذریعے بھیج رہا ہے۔ اب تک وہ برطانیہ اور امریکہ کی کئی مساجد میں خط اور پیکٹ بھیج چکا ہے۔

ان واقعات کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص یا گروہ برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ میں سرگرم ہے کیونکہ برطانیہ اور امریکہ کی مساجد کو بھجوائے گئے تمام نسل پرستانہ، ہتک آمیز خطوط اور پیکٹوں پر اسی علاقے کا پتہ درج تھا اور وہ یہیں کے پوسٹ بکسوں سے ارسال کیے گئے۔ان واقعات کی تحقیق کرنے والے آفیسر سٹیو روز کا کہنا ہے کہ ”ان خطوط اور پیکٹوں میں بہت سی چیزیں یکساں ہیں، یہ شیفیلڈ کے علاقے سے ارسال کیے گئے اور ان پر ایک ہی طرح کے دستخط موجود ہیں جو یقینا جعلی ہیں۔اب تک یہ خطوط برطانیہ کی چار اور امریکہ کی تین مساجد میں موصول ہو چکے ہیں اور امکان ہے کہ اور بھی کئی مساجد میں بھیجے گئے ہوں گے لیکن انہوں نے رپورٹ نہیں کیے۔ مساجد کو چاہیے کہ اپنی ڈاک باقاعدگی سے چیک کریں اور اس طرح کا مواد موصول ہونے پر فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔“