’جن لوگوں کو اس ایک کام کا شوق ہوتا ہے پیار میں وہ ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں‘ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا


کتابیں بہترین دوست ہوتی ہیں، یہ تو سب جانتے ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کتابیں آپ کو دوسروں کی نظروں میں مقبول بناتی ہیں اور یوں نئے دوستوں کی تلاش میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ دلچسپ انکشاف ویب eHarmony کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آپ کا کتب بینی کا ذوق آپ کو اچھے دوستوں کی نعمت سے مالا مال کر سکتا ہے۔
اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو مرد اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں کتب بینی کو اپنے مشاغل میں شامل کرتے ہیں انہیں خواتین کی جانب سے 19 فیصد زیادہ پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کو دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ،دانشور اور قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے۔ خواتین یہ بھی سمجھتی ہیں کہ کتب بینی کے شوقین افراد ذیادہ دلچسپ شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ تعلق بہت پرلطف ثابت ہوتاہے۔

بس یہ بات یاد رہے کہ کتب بینی کو اپنا مشغلہ بتا کر آپ خواتین کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں لیکن بعد ازاں کوئی یہ پوچھے کہ آپ نے حال ہی میں کون سی کتب پڑھیں تو اس کا بھی کوئی جواب آپ کے پاس ہونا چاہئیے۔ اگر بعد میں آپ کسی کتاب کا نام ہی نہ بتاسکیں تو یہ تو بہت ہی برا ہو گا، لہٰذا حقیقی کامیابی کے لئے کچھ اچھی کتب کا مطالعہ بھی ضرور کریں۔