خاتون کو غیر اخلاقی میسج کرنیوالا گرفتار

Close up of a man using mobile smart phone

ڈگری کی رہائشی شادی شدہ خاتون مبینہ غیر اخلاقی میسج کرنے والے شیخ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈگری تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر لاکپ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈگری کے وارڈ نمبر 10 کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون نے ڈگری پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ ایک قریبی گاﺅں کا رہائشی شخص اپنے موبائل کے ذریعے غیر اخلاقی میسجز کرتا ہے اور مجھ پر شادی کے لئے روز ڈال کر ہراساں کر رہا ہے۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر بند کر دیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

علاوہ ازیں زیر حراست شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی۔ مجھ پر جھوٹا الزام لگاکر مجھے بدنام کانا چاہتی ہے تاہم خاتون نے اپنے دو بچوں اور شوہر کے ہمراہ تھانے پہنچ کر انصاف کیلئے درخواست جمع کرائی۔