ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون کو اچانک جسم کے نچلے حصے میں درد نیچے کموڈ میں دیکھا تو کیا چیز تھی ؟


بنکاک(10 اگست-2017)تھائی لینڈ میں ایک خاتون اپنے گھر میں ٹوائلٹ کے کموڈ پر بیٹھی تو جسم کے نچلے حصے میں اچانک شدید تکلیف اٹھی، جیسے کسی چیز نے کاٹ لیا ہو. وہ فوراً اٹھی اور جب اس نے کموڈ میں دیکھا تو اس میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے.

ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق 42سالہ فینارت شیبون نامی بنکاک کی رہائشی اس خاتون نے جب کموڈ میں دیکھا تو اس میں ایک خوفناک سانپ موجود تھا جس نے اسے کاٹ لیا تھا اور اس کے جسم سے درد کی ٹیسیں اٹھ رہی تھیں. رپورٹ کے مطابق فینارت کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچائی.واقعے کے فوری بعد عمارت کے سکیورٹی گارڈ کو گھر میں بلایا گیا جس نے کموڈ میں سے سانپ کو باہر نکالا. اس خوفناک واقعے کے کچھ روز بعد فینارت کی 15سالہ بیٹی نے بھی کموڈ میں سانپ دیکھ لیا. دوسری بار کموڈ میں سانپ دیکھنے پر اب دونوں ماں بیٹی انتہائی خوفزدہ ہیں اور انہوں نے گھر کا ٹوائلٹ ہی استعمال کرنا ترک کر دیا ہے. اب فینارت اس گھر کو فروخت کرکے نیا گھر خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں.

—-ویڈیو دیکھیں—-