شادی کے بعد بھی فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لئے خوفناک خبر


نیو یارک (05 اگست-2017)فحش فلموں کا شوق یوں تو ہر حال میں نقصان دہ ہے لیکن امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کیلئے یہ بد عادت گھر اجاڑنے کا نسخہ ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا ہے کہ مردوں کی طرح ہی خواتین میں بھی فحش فلمیں دیکھنے کا رجحان فروغ پاتا جا رہا ہے ، جو کہ ازدواجی زندگی کیلئے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو رہا ہے.

یونیورسٹی آف اوکلا ہوما کے سائنسدانوں نے کئی سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران ہزاروں جوڑوں کے متعلق ڈیٹا جمع کیا اور اس تحقیق کے نتائج حال ہی میں امریکن سوشیو لوجیکل سوسائٹی کے سامنے پیش کیے گئے ہیں. تحقیق کار اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیمول پیری کا کہنا تھا کہ اگر شادی شدہ جوڑے میں سے صرف مرد فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہو تو طلاق کا خطرہ دوگنا بڑ ھ جاتا ہے لیکن اگر بیوی اس شوق میں مبتلا ہو تو صورتحال مزید بگڑ جاتی اور طلاق کا خطرہ تین گنا ہو جاتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں جوڑوں کے متعلق جمع کیا گیا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ فحش فلموں کے عادی شوہروں کی وجہ سے طلاق کی شرح 6 سے بڑھ کر تقریباً 11 فیصد ہو گئی جبکہ اس بری عادت کی شوقین بیویوں کی وجہ سے طلاق کی شرح 6 سے بڑھ کر تقریباً 18 فیصد تک پہنچ گئی.  ماہرین کا یہ بھی کہناتھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں ایک شریک حیات کے فحش فلموں کے شوق کا انکشاف ہونے پر دوسرے کے دل میں اس کے متعلق شدید شکوک و شبہات پیدا ہو جاتے ہیں جن کا نتیجہ بالآخر طلاق کی صورت میں سامنے آتا ہے. اگر کسی شوہر کو بیوی کے اس شرمناک شوق کا علم ہو جائے تو معاملہ سنگین ہو جاتا ہے، جس کا نتیجہ لازمی طور پر لڑائی جھگڑے، تشدد اور طلاق کی صورت میں نکلتا ہے :-