سو100کروڑ لے لو اور اللہ کےلیے ہماری جان چھوڑدو


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر نے دعوی کیا ہے کہ کے پی کے کی ایک اہم ترین اتھارٹی والی شخصیت 75 کروڑ روپے لے کر ایک اہم احتسابی شخصیت کے پاس گئی اور کہا کہ ہمارا یہ مسئلہ حل کروا دیں۔ پھر اس شخصیت نے خیبر پختونخواہ والی شخصیت کی ٹکا کر خوب بے عزتی کی اور کہا کہ تم نے ہمیں سمجھا کیا ہے۔ اس پر کے پی والی شخصیت نے سمجھا کہ شاید پیسے کم ہیں اور انہوں کہا کہ جناب 25 کروڑ مزید ہیں یعنی ایک ارب روپے اور یہ رقم بھی ابتدائی ہے ، اس کے بعد مزید بھی دیئے جائیں گے۔
صابر شاکر نے کہا کہ اس شخصیت نے کے پی والی شخصیت کو دو ٹوک جواب دے دیا بکے نہیں۔
صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خریدار مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن جے آئی ٹی کے 18 گریڈ کے افسر سے لیکر معزز ججز تک ، کسی کو خرید نہیں پا رہے۔

You cannot copy content of this page