اوپیک ممالک کی طرف سے سپلائی میں اضافہ،عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی


اوپیک ممالک کی طرف سے سپلائی میں اضافہ،عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اُردو آفیشل۔ اوپیک ممالک کی طرف سے سپلائی میں اضافے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں،خام تیل کی سپلائی میں ایک لاکھ 45ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور نائیجیر یا کی طرف سے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 45 ڈالر 60 سینٹ اور عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 48 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ہفتے کے آغاز پر سپلائی کم ہونے کے امکانات کے باعث مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 49 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔