آپ نے پیت سے کینچی او ر کان سے کیٹرا نکالے کے واقعت تو سنے ہونگے لیکن کبھی اپ نے منہ سے کیڑا نکالنے کا واقعہ نہیں سنا ہو گا ۔روس کے ایک ہسپتال سے گزشتہ روز ایک ایسی ہولناک ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس نے دیکھی،
خوف کے مارے آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ہسپتال میں ایک خاتون کو لایا گیا تھا جس کے جسم میں منہ کے ذریعے4فٹ لمبا سانپ چلا گیا تھا۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹرز آپریشن تھیٹر میں اس بے ہوش پڑی خاتون کے منہ سے سانپ کو کھینچ کر نکال رہے ہوتے ہیں۔ویڈیو میں آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز کے چہروں پر خوف واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جب سانپ نکال کر ایک نرس کی طرف بڑھاتے ہیں تاکہ وہ اسے میڈیکل بن (Medical bin)میں بند کر دے، تو وہ نرس خوف سے اچھل کر دور جا کھڑی ہوتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ سانپ خاتون کے جسم میں کب داخل ہوا اور کتنے دن سے اس کے جسم میں تھا۔ یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ یہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تھی یا اس کے جسم سے سانپ نکالنے کے لیے اسے بے ہوش کیا گیا تھا۔
اس خاتون کا تعلق روس کے علاقے داگیستان میں واقع گاؤں لیواشی سے بتایا جا رہا ہے جو ایک پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں سانپوں کی بہتات ہے۔ اس گاؤں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں لوگوں، بالخصوص عمررسیدہ افراد اور بچوں کو باہر سونے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ غالب امکان ہوتا ہے کہ ان کے منہ میں سانپ داخل ہو جائے۔ گاؤں میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں کریں ۔