اداکارہ عروہ حسین نے وہ بات کہہ دی


انڈسٹری کی دنیا میں اب دو دو شادیاں کرنا تو نارمل ہو گیا ہے ۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے شوہر فرحان سعید دوسری شادی کرنا چاہیں گے تو وہ خاموش رہیں گی .

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک شو میں شرکت کا ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں میزبان صنم بلوچ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں

تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی .اداکارہ نے کہا کہ فرحان سعید کے دوسری شادی سے متعلق فیصلے پر وہ خاموشی اختیار کریں گی.انہوں نے کہا کہ اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس معاملے پر خاموش رہیں گی،

کوئی خاص ردعمل نہیں ہوگا.خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکش میں ضرور کریں۔