آج کال انڈین ایکٹرز کی پاکستان میں چھٹی ہو چکی ہے اور آج کل لوگ ترقی کے فنکاروں کے مداح بن چکے ہیں ترکی کا ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہٹ ہوچکا ہے، اس ڈرامہ سیریل میں جہاں پر سلطنتِ عثمانیہ کے مردوں کی بہادری دکھائی گئیوہی سلطنت عثمانیہ سے تعلق رکھنے والی مضبوط خواتین کردار بھی اس سریز کا بہترین حصہ ہیں،
اس سیریز میں مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا ہے جس ترک اداکرہ اسرا بیلجک نے نبھایا ہے اور اس خوبصورتی سے اس کردار کو ادا کیا ہے کہ پوری دنیامیں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا ہے .
اسرا بلجک نے جب 2014 میں ترکی کے فٹبالر گوخان ٹیر سے تعلقات استوار کیے توپھر بہت سے کنواروں کے دل ٹوٹ کر رہ گئے،کتوبر 2017 میں ایسرا نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں .شادی کی ایک پرواقر تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کو چار چاند اس وقت لگے
جب ترک صدر طیب اردگان شادی کی تقریب میں پہنچے. ترک صدر نے بطور گواہ ایسرا بلجک کے نکاح پر دستخط بھی کیےلیکن بد قسمتی سے یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور دونوں میں 2019 میں علیحدگی ہوگئی . شادی کی تقریب کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں ۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔