کاروباری اور تجارتی مراکز کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ جو ملازم کورونا ویکسین کے استعمال سے انکار کرے گا، اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا . آسٹریلیا میں کئی شہریوں میں ممکنہ کورونا ویکسین سے متعلق تشویش اور تحٖفظات ہیں، ان کا کہنا ہے یہ مضر صحت ہوسکتی ہے جس سے دیگر بیماریاں پھیلیںرپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ابھی کورونا ویکسین موجود نہیں
لیکن تیار ہونے یا پھر دیگر ممالک سے حاصل کیے جانے کے بعد مختلف دفاتر کا کوئی بھی ملازم خود پر اس کے استعمال سے انکار کرے گا. اسے نوکری پر نہیں رکھا جائے گا. آسٹریلیا کی چھوٹی کاروباری تنظیموں کی کونسل نے بھی اپنی حکمت عملی واضح کردی اور اس حوالے سے لیبر قوانین میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے. البتہ اس حوالے سے بعض حکومتی طبقوں کا ماننا ہے کہ ہم عوام پر کورونا ویکسین کے حوالے سے کوئی قانون زبردستی نافذ نہیں کرسکتے
البتہ ویکسین کے استعمال کو ضروری بنایا جاسکتا ہے. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں تنخواہیں بھی نہیں ملیں گی.