کیا کھانے سے قبل باداموں کو بھگونا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے؟


کیا آپ بھی بادام بھگو کر کھاتے ہیں اگر ہاں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں گر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے . طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزا کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں .بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزا جسم کو فراہم کرتے ہیں. تحریر جاری ہے‎ مگر آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، تو کیا یہ طریقہ کار اس میوے کو زیادہ صحت مند بنادیتا ہے؟

تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنادیتا ہے. ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس سے کوٹنگ کی شکل جمع ہوجانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہے جبکہ گلیوٹین ڈی کمپوز ہوکر phytic ایسڈ کا اخراج ہوجاتا ہے جو اس گری کے فوائد بڑھاتا ہے. یہاں اس طریقہ کار کے فوائد درج ذیل ہیں. نظام ہاضمہ کے لیے مفید بادام سخت ہوتے ہیں اور ان کی سخت ساخت کی وجہ سے کچھ افراد کے لیے انہیں ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے.

مگر باداموں کو بھگو کر کھانے سے جسم کے لیے اس گری کو ہضم کرنا آسان ہوسکتا ہے. باداموں میں متعدد ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو مخصوص غذائی اجزا جیسے کیلشیئم، آئرن، زنک اور میگنیشم کو ہضم اور جذب کرنے کے عمل کو متاثر کرسکتے ہیں. تحقیقی رپورٹس میں ثات ہوا ہے کہ اجناس جیسے دالوں کو بھگو کر رکھنا اس طرح کے اجزا کی سطح کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے مگر بھگوئے جانے والے باداموں کے حوالے سے شواہد محدود ہیں. ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا

کہ کمرے کے درجہ حرارت میں 24 گھنٹے کے لیے باداموں کو بھگو کر رکھنے سے phytic ایسڈ کی سطح میں کمی آئی مگر یہ شرح 5 فیصد سے کم تھی. اس حوالے سے تحقیق ملی جلی ہے کہ باداموں کو بھگو کر رکھنا نظام ہاضمہ کو کس حد تک بہتر بناسکتا ہے. مخصوص اجزا کو جذب کرنے کی شرح بہتر کرے باداموں کو بھگو کر کھانا انہیں چبانا آسان بناسکتا ہے جس سے غذائی دستیابی بڑھتی ہے. تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چبانے کے دوران بادام کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنا غذائی اجزا کے اخراج اور جذب کرنے میں مدد دیتا ہے.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔